ملتان، نقاب پوش افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، خاتون زخمی

پیر 7 مارچ 2016 13:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) ممتازہ آباد کے علاقے میں 25 سالہ خاتون اپنے گھر والوں کے ساتھ موجود تھی کہ دو نقاب پوش افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی تاہم نقاب پوش افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ واقع میں زخمی ہونے والی خاتون کو تشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں خاتون کی حالت خطرے میں ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے مشکوک افراد مبینہ ڈکیت ہو سکتے ہیں تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :