استور، حکومت عوامی مسائل اور سیاحتی مقامات میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے،رانا فرمان علی

پیر 7 مارچ 2016 13:24

استور ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء)صوبائی وزیر بلدیات گلگت بلتستان رانا فرمان علی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت امن،عوامی مسائل اور سیاحتی مقامات میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی استور روپل کیلشی اور ناصر آباد سے تعلق رکھنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع استور سمیت پورے صوبے میں میرٹ اور یکساں بنیادوں پر ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت پورے صوبے کی عوام کی ترقی چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی کی ہدایت پردور دراز علاقوں کے عوام کی ترقی ور خوشحالی کے لئے تیزی سے کام جاری ہے اس سلسلے میں استور کے دور دراز علاقے روپل ،کیلشی اور ناصر آباد کے بنیادی اور درپیش مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لیکرکام کر رہا ہوں ان علاقوں میں ترجیحی طور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس سلسلے میں روپل کے عوام کے مطالبے پر 225کلو واٹ کے جنریٹر کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں گندم ڈپو کا قیام اور رابطہ سٹرکوں اور پل بھی تعمیر کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح میرٹ اور انصاف کی فراہمی ہے۔