وزیر اعلی گلگت بلتستان کی قیادت میں خطے کی ترقی کا عمل جاری ہے، ڈاکٹر محمد اقبال

پیر 7 مارچ 2016 13:24

استور ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء)صوبائی وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی قیادت میں خطے کی ترقی کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، حکومت گلگت بلتستان کو ترقی یافتہ خطہ دیکھنا چاہتی ہے ،ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔

عوام صوبائی حکومت کے مثبت اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کرتے ہوئے ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔