پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج مریضوں کو مہنگی ادویات کی فراہمی کا کیس،،،لاہور ہائیکورٹ نے مہنگی ادویات کی فراہمی کی جانبدارانہ تحقیقات کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 مارچ 2016 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مارچ۔2016ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج مریضوں کو مہنگی ادویات کی فراہمی کا کیس،،،لاہور ہائیکورٹ نے مہنگی ادویات کی فراہمی کی جانبدارانہ تحقیقات کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی آئی سی میں ادویات کی فراہمی کے لئے میڈیکل سٹور کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو فراہم کیا گیا ہے جو منہ مانگی قیمت پر ادویات فراہم کر رہے ہیں۔

عدالت نے معاملے کی شفاف تحقیقات کے احکامات صادر کئے گئے تھے مگر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معاملے کی جانبدارانہ بنیادوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں لہذا درخواست قابل سماعت نہیں۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔