فٹبال میچوں میں ویڈیو ریفریز کے استعمال کا فیصلہ

میچ کے دوران اہم واقعات کے فیصلے ویڈیو ریفریز کریں گے

پیر 7 مارچ 2016 13:20

کارڈف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء)انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ فٹبال کے میچوں میں جلد ویڈیو ریفریز کا استعمال جلد ہوگا۔ میچ کے دوران اہم واقعات کے فیصلے ویڈیو ریفریز کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان کارڈف میں ہونے والی انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن بورڈ کے اجلاس میں ہوا۔

(جاری ہے)

فٹ بال میں ویڈیوز کی مدد سے فیصلے کرنے والے ریفریز کے استعمال کے لیے تجربات کا آغاز دو ہزار سولہ سترہ کے سیزن سے ہوگا۔ تاہم ٹیکنالوجی کا اطلاق صرف میچ کے دوران پیش آنے والے اہم واقعات جیسے گول، ریڈ کارڈز، غلط شناخت اور پینلٹیز پر ہوگا۔ فٹبال کے عالمی ایسوسی ایشن بورڈ کا کہنا کہ وہ براہ راست تجربات کی بارہ ملکی ایسوسی ایشنز اور ایک کانفیڈریشن میں میزبانی کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی منظوری کا حتمی فیصلہ مسلسل تجربات کرنے اور اس کے استعمال کے پروٹوکول پر معاہدے کے بعد کیا جائے گا۔