میجر فٹبال لیگ : پورٹ لینڈ ٹمبرزنے کولمبس کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا

پیر 7 مارچ 2016 13:14

میجر فٹبال لیگ : پورٹ لینڈ ٹمبرزنے کولمبس کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں ..

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء) امریکا میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں پورٹ لینڈ ٹمبرزنے کولمبس کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گولز سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

میجر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ، پورٹ لینڈ نے میچ کا پہلا گول 24 ویں منٹ میں داغ کر برتری حاصل کی ، حریف ٹیم نے پہلے ہاف میں میچ برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی جبکہ دوسرے ہاف میں کولمبس کی جانب سے فیڈریکو نے زبردست گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا لیکن چند منٹ بعد ہی پورٹ لینڈ کے کھلاڑی نے گول پوسٹ پر ایک اور کامیاب حملہ کر کے میچ میں دو ایک سے فتح حاصل کر لی۔