فائنل جیت کر بنگلہ دیش سے گزشتہ سال کی ہار کا بدلہ لے لیا :روی شاستری

پیر 7 مارچ 2016 13:12

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کافائنل جیت کر گزشتہ سال کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں روی شاستری کا کہنا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کی اننگز کے بعد لڑکوں سے کہا تھا کہ وہ یاد رکھیں کہ کس طرح گزشتہ سال بنگلہ دیش نے انہیں ون ڈے سیریز میں شکست دے کر خوشیاں منائی تھیں اور اب یہ ان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ میزبان ٹیم سے ان کی اس ہار بدلہ لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :