انڈر23 خیبر پختونخوا گمیز2016ء کوہاٹ کے ضلعی مقابلوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس

پیر 7 مارچ 2016 13:07

کوہاٹ۔07 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء ) انڈر23 خیبر پختونخوا گمیز2016کوہاٹ کے ضلعی مقابلوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس اسسٹنٹ کمشنر محمد عمیر کی زیر صدرات منعقد ہوا جس میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ آفسیر سکندر شاہ ، ڈی ای اوفی میل رضوانہ لیاقت ، محکمہ صحت ، ٹی ایم اے ، محکمہ تعلیم مردانہ اور دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

اے سی محمد عمیر نے شرکاء اجلاس سے انڈر23گیمز کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے (آج) منگل سے شروع ہونے والی اس تقریب کو چار چاند لگائیں گے اور اس کے خوشگوار ماحول میں پر امن انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 23گیمز کوہاٹ کی افتتاحی تقریب کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے، اسے زیادہ سے زیادہ دلچسپ بنانے اور کھیلوں کی دلچسپی کے بارے نوجوانوں میں بھر پور شعور اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کرنا اور کھیلوں کو ہر ممکن فروغ دینا ہے کیونکہ صوبائی حکومت یو سی ،تحصیل اور ضلعی سطح کے کھلاڑیوں میں خفیہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی خواہشمند ہے اس سلسلے میں کوہاٹ میں یہ میگا ایونٹ8مارچ تا10مارچ منعقد ہوگا جسمیں ریجنل ٹیم کو انٹر ریجنل گیمز پشاور کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

افتتاحی تقریب کیلئے محکمہ تعلیم کو ذمہ داری سونپی گئی کہ پرائمری سکول کی طالبات کی ٹیم مہمان خصوصی کا استقبال کرے گی، سکاؤٹس کا مارچ پاسٹ ہوگا، جمناسٹک کا مظاہرہ ، طلبہ کے ما بین مقابلہ رسہ کشی کے علاوہ ٹی ایم اے کو تمام انتظامات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ تقسیم انعامات کی تقریب9مارچ کو سپورٹس کمپلیکس کوہاٹ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :