اقبال ظفر جھگڑا کی تعیناتی سے فاٹا کے مسائل حل ہونگے‘ خلیل رحمان خٹک

پیر 7 مارچ 2016 13:07

پشاور۔07 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما خلیل رحمان خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے نومنتخب گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی تعیناتی سے فاٹا کی عوام کے مسائل حل ہونگے‘ اقبال ظفر جھگڑا انتہائی قابل اور فاٹا سمیت خیبرپختونخوا کے سیاسی امور کے ماہرہیں‘ میاں نوازشریف نے ایک عوامی شخص کو گورنر نامزد کرکے صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام پر احسان کیا‘ ان خیالات کااظہار خلیل رحمان خٹک نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) اس ملک کی حقیقی عوامی سیاسی جماعت ہے جس کے جڑیں عوام میں ہیں‘ پاکستان کی سب سے مقبول ترین سیاسی جماعت کے ہونے کی وجہ سے عوام کے تواقعات بھی بہت زیادہ ہیں‘ مسلم لیگ(ن) کے دیرینہ کارکنوں کا مطالبہ تھا کہ اقبال ظفر جھگڑا کو گورنر نامزد کیاجائے‘ جس پر میاں نوازشریف نے مسلم لیگ(ن) کی کارکنوں کی دل کی آواز سنیں اور اقبال جھگڑا کو گورنر نامزد کرکے کارکنوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا جس پر ہم تمام قائدین کے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :