پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل 15 حتمی کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی بھجوا دیئے ‘احمد شہزاد شامل

پیر 7 مارچ 2016 12:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم میں شامل 15 حتمی کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی بھجوا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام آئی سی سی کو بھجوا دیئے گئے ‘ پی سی بی نے حتمی کھلاڑیوں میں خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کا نام شامل کیا ‘دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی کپتان، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، محمد عامر، وہاب ریاض، انور علی، محمد عرفان، محمد نواز، شرجیل خان، عماد وسیم اور محمد سمیع شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں ہو گا جس کا پہلا مرحلہ 8 مارچ سے شروع ہو رہا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 مارچ کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے تاہم بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر قومی ٹیم کی روانگی پر تاحال سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔