لاہور ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا ، طیارے کو جزوی نقصان ۔ ائیر پورٹ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 12:37

لاہور  ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ کے دورا پی آئی اے کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 7424 جدہ سے لاہور پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دورا پرندہ ٹکرا گیا، ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈ کر لیا۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ذرائع نے تصدیق کی کہ پرواز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :