شہر یار خان نے سزا یافتہ کھلاڑی سلمان بٹ کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کی خبریں مستردکر دیں

پیر 7 مارچ 2016 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے اسپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ کھلاڑی سلمان بٹ کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کی خبریں مستردکر دیں میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سلمان بٹ سے ملاقات کی جس بعد خبریں آئیں کہ سلمان بٹ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے ذرائع نے بتایا کہ تمام صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے چیئر مین پی سی بی نے واضح کیا کہ سلمان بٹ کو ٹی ٹوئٹنی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائیگا ادھر کپتان شاہد آفریدی نے دو ٹوک فیصلہ سنادیا کہ اگر سلمان کو شامل کیا گیا تو نہیں کھیلیں گے ‘پی سی بی چیئرمین کے اس بیان کے ساتھ ہی تمام چہ میگوئیاں بھی دم توڑ گئیں۔

متعلقہ عنوان :