ہالی وڈ ڈرامہ ، مسٹری فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین“ 11 مارچ کو ریلیز کیلئے تیار

پیر 7 مارچ 2016 12:31

ہالی وڈ ڈرامہ ، مسٹری فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین“ 11 مارچ کو ریلیز کیلئے ..

لاس اینجلس ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء ) ہالی وڈ ڈرامہ مسٹری فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین“ امریکی سینما گھروں نمائش کے لیے تیار۔ فلم 11 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین“ کی پراسرار کہانی ایک ایسے خاندان کے گرد گھومتی ہے جو ہنسی خوشی زندگی بسر کر رہا ہوتا ہے لیکن اچانک اس خاندان پر مصیبتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑتے ہیں۔شیطانی قوتیں خاندان کے ایک فرد پر غالب آ جاتی ہیں جو اپنے ہی پیاروں کے خون کا پیاسا بن جاتا ہے۔ فلم ”ٹین کلوور فیلڈ لین “ کی ہدایات ڈین ٹریٹن برگ نے دی ہیں جبکہ فلم کے نمایاں اداکاروں میں میری ایلزبتھ، جان گڈ مین، جان گلاگر جونیئر، میٹ ویریو، سنڈی ہوگن اور جیمی کلے شامل ہیں