دیر سے ہی سہی ارمیلا نے گھر بسا کر اچھاکام کیا،شترو

پیر 7 مارچ 2016 12:26

دیر سے ہی سہی ارمیلا نے گھر بسا کر اچھاکام کیا،شترو

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء)بالی وڈ کے اداکار و سیاست دان شتروگھن سنہا کا کہنا ہے کہ ارمیلا ماٹونڈنکر نے دیر سے ہی سہی لیکن گھر بسا کر اچھا کیا۔تفصیلات کے مطابق ارمیلا ٹونڈنکر نے خاموشی سے ایک کشمیری تاجر اور ماڈل محسن اختر سے شادی کر لی ہے،ارمیلا فلم”رنگیلا“کے بعد اول درجے کی ہیروئنز کے فہرست میںآ گئی تھیں،انہوں نے بھی اپنی شادی کی تقریب خفیہ رکھی،تاہم ان کے بالی وڈ کے دوستوں سے مبارکباد مل رہی ہے۔

اسی حوالے سے شترو گھن سنہا کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ ارمیلا نے گھر بسا لیا ہے ،اس کی شادی اگرچہ دیر سے ہوئی ہے لیکن نا ہونے سے دیر سے ہونا بہتر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری اس کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں کبھی کبھار کام کی وجہ سے تھک جاتا ہوں لیکن میں نے ابھی بہت کا کرنا ہے،انہوں ے ریکھا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت اچھی اداکارہ میں،میرا ذاتی خیال ہے کہ ان جیسی دوسری اداکارہ بالی وڈ میں نہیں ہے،میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔

مجھے اپنی بیٹی پر بہت فخر ہے ،وہ بہت دلیر اور ہمت والی لڑکی ہے جو اپنا کیرئیر بنانا جانتی ہے۔میں نے سوناکشی کے فیصلوں پر کھبی پابندی نہیں لگائی کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ میرا اعتماد کھبی نہیں توڑے گی،میں نے سینما کے لیے بہت سال وقف کئے ہیں،مجھے جب شوٹ گن کہا جاتا ہے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔میرے پرستا مجھے پیار سے اس نام سے پکارتے ہیں،میں پٹنا کے لو گوں کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں،میں نے دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا ہے جس میں ”وشواناتھ،کالا پتھر،نصیب،دوستانہ ،کرانتی“شامل ہیں۔