ورلڈ ٹی ٹونٹی ،پی سی بی نے حتمی 15کھلاڑیوں کی فہرست انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوا دی
ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 12:20
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے حتمی 15کھلاڑیوں کی فہرست انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوا دی ہے ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے آئی سی سی کو بھجوائی گئی فہرست میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،دیگرکھلاڑیوں میں کپتان شاہد آفریدی ، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، شرجیل خان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، محمد عرفان ، محمد عامر ، محمد نواز ، عمر اکمل ، انور علی ، محمد سمیع ، وہاب ریاض اور عماد وسیم شامل ہیں ۔
یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 8مارچ سے شروع ہورہاہے جبکہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 19کو پاکستان اور بھارت کے مابین دھرم شالا میں شیڈول ہے تاہم بھارت میں مسلم مخالف جذبات کے پیش نظر قومی ٹیم کی ہندوستان روانگی پر تاحال سوالیہ نشان لگے ہوئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.