سنجے دت نے جیل میں زندگی کے تجربات کو کاغذ پر اتار دیا
پیر 7 مارچ 2016 12:15
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء)حال ہی میں رہا ہونے والے بولی وڈ اسٹار سنجے دت نے جیل میں قید کے دوران اپنے زندگی کے تجربات کو قلم کے ذریعے کاغذ پر اتارا ہے، جسے اب ایک کتاب کی شکل میں پیش کیا جائے گا۔1993 ممبئی بم دھماکوں میں سزا پوری کرنے والے 56 سالہ اداکار نے جیل میں دو قیدیوں ذیشان قریشی اور سمیر ہنگل کے ساتھ 500 سے زائد اشعار لکھے ہیں جنہیں اب’ ’سلاخیں“ نام کے مجموعے سے شائع کیا جائے گا۔
سنجے نے بتایا کہ میں نے ہندی میں کچھ لکھا ہے اور اسے میں کتابی شکل میں پیش کروں گا۔ میں اسے کچھ پبلشرز کو دکھاوٴں گا۔لگے رہو منا بھائی‘ اسٹار نے بتایا کہ 500 اشعار میں سے تقریباً 100 ان کے ہیں۔’کئی دفعہ مجھے خود حیرت ہوئی کہ میں نے یہ لکھے۔(جاری ہے)
مجھے یاد ہے جب میری بیوی مجھ سے ایک بار ملنے آئی۔ انہیں بخار تھا لیکن وہ پھر بھی یہاں آئیں۔
وہ میرے اصرار پر آئی تھیں لیکن ان کی حالت دیکھ کر مجھے بہت افسوس ہوا۔آنکھوں میں نمی تھی بدن تپ رہا تھا پھر بھی ہونٹوں پر ہنسی تھی اور باتوں میں پیار تھا آپ کو دیکھ کر دکھ ہوا پر خوشی بھی ہوئی اسی خوشی کے ساتھ پیغام بھی تھا کہ آپ مجھ سے محبت کرتے ہو۔تاہم سنجے مستقبل میں مزید لکھنے کی خواہش نہیں رکھتے ۔ وہ دوبارہ فلمی دنیا میں لوٹنے کیلئے بے تاب ہیں۔ میں فی الوقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔ مجھے اپنا کام بہت یاد آ رہا ہے۔ مجھے لائٹ، ساوٴنڈ، کیمرہ اینڈ ایکشن کی دنیا میں جانا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ وہ ہدایت کار سدھارتھ آنند کی ایکشن -ڈراما میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ گرمیوں میں شروع ہو گی۔اس کے علاوہ وہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی منا بھائی سیریز کی تیسری فلم بھی کریں گے۔ سنجے کے قریبی دوست ہیرانی ان کی زندگی پر ایک فلم بھی بنا رہے ہیں ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان فائرنگ کے واقعے کے بعد دبئی روانہ
-
میرے لیے ایم فِل کی ڈگری لینا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے: حریم شاہ
-
عالمی شہرت یافتہ اداکار و کمپیئر معین اخترکی 13ویں برسی22اپریل کومنائی جائے گی
-
نینا گپتا اورویوین رچرڈز کی بیٹی مسابا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
-
50 سال سے زائد عمر کی خواتین سرخ لپ اسٹک لگاتے ہوئے شرماتی ہیں، ٹوئنکل کھنہ
-
فلم کی کمائی کے پہلے چیک سے چائے اور پکوڑے والے کا ادھار چکایا تھا،منوج باجپائی
-
سلمان خان اگلے ماہ فلم سکندر کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے
-
بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر کی کروڑوں کی جائیداد ضبط
-
اپنے لیے خود کھڑی ہوں، کہیں سے مدد نہیں آئیگی، مایا خان کا خواتین کو مشورہ
-
میں نے کبھی دوبارہ شادی کرنے کا سوچا بھی نہیں، ابرارالحق
-
سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کیلئے 4 لاکھ کی ڈیل تھی، ملزمان کا انکشاف
-
سلمان خان کے گھر کے باہر سیکیورٹی بڑھادی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.