کراچی میں کالابورڈسے ملیر15 پْل تک سیوریج کاپانی جمع ،ٹریفک جام

پیر 7 مارچ 2016 12:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء) کراچی میں کالا بورڈ سے ملیر 15 پْل تک سیوریج کا پانی جمع ہے جس کے باعث شدید ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملیر کالا بورڈ کے قریب سیو ریج کی لائن ٹوٹ گئی، جس کے باعث سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہوگیا ہے،جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ سڑک پر پانی جمع ہونے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود متعلقہ عملہ نہ تو نکاسی آب کے لئے پہنچا ہے اور اور نہ ہی ٹوٹی ہوئی لائن کی مرمت کے لئے کوئیآیا۔

متعلقہ عنوان :