پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کا تعلیمی بل کے خلاف کل سے دو روزہ ہڑتال کا اعلان

پیر 7 مارچ 2016 12:01

پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کا تعلیمی بل کے خلاف کل سے دو روزہ ہڑتال ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء) پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں کی دو تنظیموں نے تعلیمی بل کے خلاف کل منگل سے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا،تیسری تنظیم نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی نے گذشتہ ہفتے نجی تعلیمی اداروں کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹی بل کی منظوری دی تھی ،پاکستان ایجوکیشن کونسل اور آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منگل اور بدھ کے روزاسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھی بل کے خلاف ہیں،تاہم اسکولز کو بند نہیں کریں گے۔پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز بل میں نئے اور پرانے نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن اور فیسوں میں سالانہ پانچ فیصد تک اضافے کی اجازت لینا لازم قرار دیا گیا ہے، خلاف ورزی پر 20ہزار سے 40لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :