پشاور، پولیس کاجوئے کے آڈے پر چھاپہ، 22 افراد گرفتار

پیر 7 مارچ 2016 12:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء) پشاور میں پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 22 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقہ لاہوری گیٹ میں قمار بازی کے اڈہ پر چھاپہ مار کے دوران 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے گرفتار قمار بازوں سے داؤ پر لگائی گئی 66 ہزار روپے،جوا کھیلنے کے الات، موبائل فون اور ایک عدد پستول برامد کرلیا ہے۔گرفتار افراد کو عدالت میں پیش جائے گا۔

متعلقہ عنوان :