لاہور : تحفظ نسواں‌بل پر پنجاب حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے کوئی مشاورت نہیں کی ، بل اسلامی قوانین اور اقدار کے منافی ہے ۔ چئیر مین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 11:57

لاہور : تحفظ نسواں‌بل پر پنجاب حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے کوئی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : اسلامی نظریاتی کونسل کے چئیر مین مولانا محمد خان شیرانی نے پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے تحفظ نسواں بل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل مغربی قانون کا چربہ ہے۔خواتین پر اگر تشدد ہوتا ہے تو وہ جہالت ہے ، جہالت کو ختم کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات کو عام کیا جائے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تحفظ نسواں بل پر پنجاب حکومت نے اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت نہیں کی۔پیش کیا گیا بل اسلامی اقدار اور آئین کے بھی منافی ہے، بل کا اسلامی تعلیمات اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں تمام اراکین اس بل کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دے کر مسترد کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :