Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی تیسری شادی ، نیلی آنکھوں والی لڑکی کے چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 11:43

پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی تیسری شادی ، نیلی آنکھوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان اپنی نجی زندگی میں ہیٹرک کرنے ہی والے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہنوں نے ان پر رواں سال ہی شادی کے لیے دباﺅڈالنا شروع کر دیا ہے ۔ عمران خان کی بہنوں نے اصرار کیا ہے کہ عمران خان کو ان ہی کی پسند کی ہوئی لڑکیوں میں سے کسی کا انتخاب کرنا ہو گا جس کے لیے ان کے پاس محض آٹھ ماہ کا وقت باقی رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی بہنوں نے ان کے لیے جن لڑکیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں سے ایک لڑکی 29سال کی ہے جس کے چرچے عام ہیں، مذکورہ لڑکی اپنی نیلی آنکھوں کی وجہ سے مشہور ہے اور اس کا تعلق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے ہے۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان متوقع طور پر رواں ماہ ہی اس نیلی آنکھوں والی لڑکی کی تصویر دیکھ کر اپنی بہنوں کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔ جبکہ عمران خان کے مثبت جواب کے بعد ہی اس لڑکی کی تصویر بھی منظر عام پر آ جائے گی جو عمران خان کی تیسری بیوی کہلائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات