اسلام آباد : آئی 8 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں‌ اور رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن ، 13 مشکوک افراد گرفتار۔ رینجرز ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 11:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : اسلام آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق سرچ آپریش میں 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 5 افغانی باشندے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام مشتبہ افراد کو ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد ملزمان سے اسلحہ بر آمد کرکے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :