پاکستان آٹو شو 2016ء میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شر کت کی

پیر 7 مارچ 2016 11:36

اسلام آباد ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء1) پاکستان آٹو شو 2016ء میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شر کت کی ہے ۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ اسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) کے زیر اہتمام تین روزہ نمائش میں 200سے زائد مقامی اور بین الاقوامی اداروں نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی ہے ۔ پاپام کے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں آٹو موبائیلز کی صنعت میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور مستقبل میں پاکستان آٹو مینو فیکچرنگ و انجینئرنگ کا مرکز ہو گا۔

(جاری ہے)

پاپام کے چیئرمین ممشاد علی نے کہا ہے کہ آئندہ تین تا پانچ سال کے دوران آٹو موبائیلز کی طلب میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹو موبائیلز کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے ہمیں اپنی صنعت میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ ، سرمایہ کاری اور استعداد کار بڑھانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو موبائیلز کی ملکی صنعت نے گزشتہ چند سال کے دوران قابل فخر ترقی کی ہے اور مستقبل میں بھی شعبہ کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :