مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان کسٹمز کے محصولات میں 12.5 فیصد کا اضافہ

پیر 7 مارچ 2016 11:34

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال 2015-16ء کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران پاکستان کسٹمز کے محصولات میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا فروری 2016-16 ء کے دوران پاکستان کسٹمز نے 677 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2014-15 ء میں جولائی تا فروری کے دوران پاکستان کسٹمز کے محصولات کا حجم 602 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، اسطرح رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران کسٹمز کے محصولات میں 75 ارب روپے یعنی 12.5 فیصد کا خوشگوار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :