شبقدر بازار کے قریب سیشن کورٹ کے احاطے میں دھماکہ ، 8 افراد شہید ، 16 افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 11:26

شبقدر بازار کے قریب سیشن کورٹ کے احاطے میں دھماکہ ، 8 افراد شہید ، 16 ..

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء): چارسدہ میں شبقدر بازار کے قریب تحصیل کچہری میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شہید ہوئے ۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 16افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔