میرپور ماتھیلو،گنے سے بھری ٹرالی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق،4زخمی

پیر 7 مارچ 2016 11:15

میرپور ماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) میرپور ماتھیلو میں قومی شاہراہ پر گنے سے بھری ٹرالی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ا یف ایف سی کے قریب قومی شاہراہ پر گنے سے لدی ٹرالی اوور لوڈ ہونے کے باعث الٹ گئی جس سے ٹرالی پر سوار 4 مزدور جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ جنہیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں عنایت اللہ، فضل الہیٰ، حفیظ اللہ اور غلام یاسین شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے 2 افراد کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔