ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستانی سکیورٹی وفد بھارت پہنچ گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 11:14

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے پاکستانی سکیورٹی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستانی سکیورٹی وفد بھارت پہنچ گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بھارت روانہ ہونے والے3رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی افسر کرنل ریٹائرڈ اعظم بھی ان کے ہمراہ ہیں ،ٹیم کے تیسرے رکن بھارت میں تعینات پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر عبید نظامانی ہیں جو پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔

واہگہ بارڈر سے دھرم شالا کا فاصلہ 4سے 5گھٹنے کے درمیا ن ہیں ، پاکستانی سکیورٹی ٹیم سہ پہر کو دھرم شالا پہنچے گی جہاں بھارتی حکام انہیں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سلسلے میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات سے آگاہ کریں گے جس کے بعد ٹیم اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی ۔