بیگم سرفراز اقبال کی یاد میں کانفرنس پرسوں ہوگی

پیر 7 مارچ 2016 11:00

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن اور مجلس فیض احمد فیض کے مشترکہ اہتمام سے عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں اسلام آباد کے ممتاز اور دانشور بیگم سرفراز اقبال کی یاد میں کانفرنس منگل کو تین بجے شام راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی جس میں ممتاز سماجی شخصیات اور دانشور اظہار خیال کریں گے۔