آفریدی کی دھمکی کام کر گئی ، سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے بند

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 00:22

آفریدی کی دھمکی کام کر گئی ، سلمان بٹ کی قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مارچ2016ء ) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی دھمکی کام کر گئی ، سلیکٹرز نے اوپنر سلمان بٹ کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے منتخب کرنے کا ارادہ ترک کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے آج سابق کپتان سلمان بٹ کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت کی جس کے بعد انہوں نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس اورشاہد آفریدی کو ٹیلی فون کرکے سلمان بٹ کو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے سکواڈ میں شامل کرنے کے لیے بات چیت کی ۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے سلمان بٹ کے معاملے پر انتہائی سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ نہ اس ٹیم سے کھیلیں گے اور نہ ہی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔آفریدی کی اس دھمکی کے بعد ہارون رشید اور وقار یونس نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں سلمان بٹ کو فی الحال قومی ٹیم کا حصہ نہ بنانے کا کہ دیا ۔