سونے سے جگانے پر نوجوان نے گھر والوں کو گولی مار دی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 7 مارچ 2016 03:03

سونے سے جگانے پر نوجوان نے گھر والوں کو گولی مار دی

نیشول، ٹیننسی میں ایک نوجوان نے اپنی دادی کو صرف اس وجہ سے گولی مار دی کیوں کہ اس نے اسے سکول جانے کےلیے صبح اٹھایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 16 سالہ نوجوان کی 12سالہ بہن اور 6 سالہ بھتیجا بھی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کسی کو بھی جان لیوا زخم نہیں آئے۔نوجوان کی دادی 67 سالہ ائیرلین ہل اور ماں 42 سالہ شیرل ولیم نے بتایا کہ جب انہوں نے نوجوان کو سکول جانے کے لیے اٹھایا تو وہ اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکا۔

(جاری ہے)


پولیس نے بتایا کہ بستر سے اٹھائے جانے پرنوجوان اور اس کے گھر والوں میں لڑائی ہوئی، جس کےبعد وہ بھاگ کر الماری سے 9 ایم ایم گن لے آیا اور فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق لڑکے نے اپنی ماں پر بھی گولی چلائی تھی تاہم وہ بچ گئی۔نوجوان کی 2سالہ بہن بھی موقع پر موجود تھی، لیکن اسے بھی کوئی زخم نہیں آیا۔ نوجوان کے گھر والوں نے بتایا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس کے پاس گن ہے۔
پولیس نے حملہ آور کو پکڑ کر اس پر چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔