سابق بھارتی جج نے افضل گورو کی پھانسی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عدالتی فیصلے کو مشکوک قرار دیدیا، افضل گورو کو اپیل کیلئے مناسب وقت دیا گیا نہ ہی خاندان والوں سے ملنے دیا گیا جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے،بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اشوک گنگولی کا تقریب سے خطاب

پیر 7 مارچ 2016 00:02

سابق بھارتی جج نے افضل گورو کی پھانسی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اشوک گنگولی نے افضل گورو کی پھانسی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عدالتی فیصلے کو مشکوک قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج اشوک گنگولی کا کہنا تھا کہ افضل گورو کی پھانسی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی، اشوک گنگولی کے مطابق افضل گورو کو اپیل کے لئے مناسب وقت نہیں دیا گیا تین فروری کو ان کی معافی کی درخواست مسترد ہوئی اور 9 فروری کو پھانسی دی گئی۔ اشوک گنگولی کا کہنا تھا کہ افضل گورو کو ان کے خاندان والوں سے بھی ملنے نہیں دیا گیا جو ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

متعلقہ عنوان :