امریکہ اور دبئی کے اہم دوروں کے بعد بلاول بھٹو کراچی واپس پہنچ گئے، بلاول بھٹو جلد پنجاب کا دورہ کرکے پارٹی کی تنظیم سازی اور جنوبی پنجاب میں کارکنوں سے خطاب بھی کرینگے،ترجمان

اتوار 6 مارچ 2016 23:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ اور دبئی کے اہم دوروں اور اپنے والد آصف زرداری سے اہم پارٹی امور پر مشاورت کے بعدکراچی واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے بلاول بھٹو نے دبئی میں اپنے والد سابق صدر آصف زرداری سے پارٹی کو منظم کرنے اور تبدیلیوں کے بارے میں مشاورت کی ۔ اس کے بعد دونوں باپ بیٹا امریکہ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں ۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو جلد ہی پنجاب کا دورہ کرینگے جہاں وہ پارٹی کی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب میں کارکنوں سے خطاب بھی کرینگے۔