پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے بھاری ٹیکس وصولی کا انکشاف، حکومت ڈیزل پر 40.31 فی لیٹر،پٹرول پر 25.35روپے ،ہائی اوکٹین پر32.57،کیروسین پر فی لیٹر14.74،لائٹ ڈیزل پر12.63روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے،وزارت پیٹرولیم کی دستاویزات میں انکشاف

اتوار 6 مارچ 2016 22:52

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت کی جانب سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) وزارت پٹرولیم کی دستاویزات میں انکشاف ہواہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود40روپے فی لیٹرتک ٹیکس کی مد میں حاصل کررہی ہے،پٹرول کی نئی قیمت62.70روپے میں25.35روپے ٹیکس،ہائی سپیڈ ڈیزل میں 40.31،ہائی اوکٹین میں32.57،کیروسین(مٹی کا تیل) پر فی لیٹر14.74جبکہ لائٹ ڈیزل پر12.63روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کررہی ہے۔

وزارت پٹرولیم کی دستاویزات کے مطابق حکومت پٹرول کی فی لیٹر قیمت62.77میں سے25.35روپے ٹیکس وصول کررہی ہے، جس میں.87 فیصد کسٹم ڈیوٹی،10روپے لیوی ٹیکس اور14.48جی ایس ٹی شامل ہے،دستاویزات کے مطابق حکومت ہائی سپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت71.12میں سے40.31روپے ٹیکس وصول کررہی ہے، جس میں2.74 فیصد کسٹم ڈیوٹی،8روپے لیوی ٹیکس اور29.57 روپے جی ایس ٹی شامل ہے،حکومت ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت71.12میں سے32.57روپے ٹیکس وصول کررہی ہے، جس میں 14روپے لیوی ٹیکس اور18.57روپے جی ایس ٹی شامل ہے،اسی طر ح حکومت لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت39.92میں سے12.63روپے ٹیکس وصول کررہی ہے، جس میں 3روپے لیوی ٹیکس اور9.63روپے جی ایس ٹی شامل ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کی دستاویزات کے مطابق حکومت کیروسین کی فی لیٹر قیمت43.25میں سے14.74روپے ٹیکس وصول کررہی ہے، جس میں 4.34روپے لیوی ٹیکس اور10.40روپے جی ایس ٹی شامل ہے۔