ٹکراؤ کی سیاست حکومت کے فائدے میں نہیں ،مصطفٰی کمال کے الزامات کا حکومت اورایجنسیوں کوعلم ہے،چور چور کی جنگ شروع ہوگی توہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے،پنجاب میں کرپشن نہیں ہے تو نیب کے آنے سے وہاں خوف کیوں ہے،قائدحزب اختلاف خورشید شاہ کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 6 مارچ 2016 22:13
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹکراؤ کی سیاست حکومت کے فائدے میں نہیں ہے،مصطفٰی کمال کے الزامات کا حکومت اورایجنسیوں کوعلم ہے،چور چور کی جنگ شروع ہوگی توہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے،پنجاب میں کرپشن نہیں ہے تو نیب کے آنے سے وہاں خوف کیوں ہے۔وہ اتوارکو سکھر میں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے،انہوں نے کہ موجودہ حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا اگر چورچورکی جنگ شروع ہوگی تو ہمارے پاس بھی کہنے کو بہت کچھ ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ مصطفی کمال کے الزامات کا حکومت اورایجنسیوں کوعلم ہے،ان کا اثرایم کیو ایم پرپڑے گا،دونوں کے پیچھے ایم کیو ایم کی اورشخصیات بھی ہونگی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کرپشن نہیں ہے تو نیب کے آنے سے کیوں خوف ہے،ٹکراؤ کی سیاست حکومت کے فائدے میں نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب،پیپلزپارٹی اورن لیگ نے ملکرتعینات کیا تھا،پنجاب میں نیب کو دھمکیاں دی جارہی ہیں،اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاکہ آدھا تیتر آدھا بٹیرکی سیاست نہیں چلے گی،بھارت کے متعلق حکومت کو واضح موقفص اختیارکرناہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اگر ہماری کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کی ذمہ داری لے تو ٹیم کو بھارت ضرور جاناچاہیئے۔خورشیدشاہ نے کہا کہ اداروں کی نجکاری حکومت کی تباہی کا باعث بنے گی،دعاہے کہ پاکستان پر فنڈلانے والا سیاہ بادل چھٹ جائے،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں پاکستان زیادہ اہم ہے،انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں(ن) لیگ کی دم کتنی لمبی ہوگئی ہے کہ ہر کسی کا پاؤں اس پر آرہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.