سکھر،شہریوں کاصفائی کی ناقص صورتحال پر گدھے کو دولہابنا کرانوکھا احتجاج ونعرے بازی

اتوار 6 مارچ 2016 21:18

سکھر،شہریوں کاصفائی کی ناقص صورتحال پر گدھے کو دولہابنا کرانوکھا احتجاج ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) سکھر میں صفائی کی ناقص صورتحال پر شہریوں کا نساسک کے خلاف گدھے کو دولہابنا کر احتجاج اور نعرے بازی ، مظاہرین کی جانب سے خراب کا رکردگی پر نساسک کو تمغہ خراب کا رکردگی دینے کا اعلان ، تمغہ اور کپ بھی احتجاج کے دوران ہا تھوں میں پکڑے رہے تفصیلات کے مطابق سکھر میں صفائی و ستھرائی کی ناقص صورتحال کے خلاف شہریو ں کی جا نب سے احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے شہریوں کی بڑی تعداد نے سکھر میں صفائی و ستھرائی کے ذمہ دار ادارے سندھ نا رتھ اربن سروس کارپوریشن (نساسک ) کے خلاف گدھے کو دولہابنا یا اور اسے سجا کر سٹیزن ویلفیئر آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام سید عمران علی شاہ ،و دیگر کی قیادت میں سکھر کے مر کزی علااقے گھنٹہ گھر پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے با زی کی مظاہرین نے اپنے ہا تھوں میں تمغہ اور کپ بھی اٹھا رکھا تھا اور انکا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال نتہا ئی مخدوش ہے جگہ جگہ کو ڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں شہر کچرہ کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں نکا سی آب کا کئی کئی فٹ پانی جمع ہے جس کی وجہ سے مذکورہ علاقے تا لاب ک منظر پیش کر رہے ہین گندگی کے باعث بیما ریا ں پھیل رہی ہی وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں شہر میں صفائی و ستھرائی کی اس بہتر کا رکر دگی پر نساسک کے ایم ڈی اور ادارے کو خراب کا رکردگی پر تمغہ اور کپ دینا چاہیئے جو ہم نے ہا تھوں میں اٹھا رکھا ہے اور ہم یہ نساسک کی انتظامیہ کو پیش کریں گے ان کا کہنا تھا کہ شہر کی اس حالت زار پر ہما رے منتخب نمائندوں نے بھی چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے آنکھوں پر سیاہ چشمہ چڑھا یا ہوا ہے انہیں نہ تو کچھ دکھائی دے رہا اور نہ سنائی دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :