ایران میں بزنس ٹائیکون کو بد عنوانی ثابت ہونے پر سزائے موت،بابک زنجانی کو دسمبر 2013 میں تیل کی تجارت میں اربوں کی رقوم خردبرد کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا
اتوار 6 مارچ 2016 19:29
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) ایران میں ارب پتی تاجر کو بدعنوانی کے الزام میں سزائے موت سنادی گئی ، بابک زنجانی کو دسمبر 2013 میں ان کی کمپنیوں کے ذریعے تیل کی تجارت میں اربوں کی رقوم خردبرد کے الزامات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، زنجانی نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران میں ایک اہم کاروباری شخص بابک زنجانی کو بد عنوانی کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔
عدالتی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بابک زنجانی کو دھوکہ دہی اور معاشی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔دو دیگر افراد کو بھی موت کی سزا سنائی گئی ہے اور تمام افراد کو خردبرد کی گئی رقوم واپس کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
بابک زنجانی کا شمار ایران کے امیر ترین شہریوں میں ہوتا ہے۔ وہ امریکہ اور یوپی یونین کی جانب سے اس وقت ایران پر تیل کی پابندیوں سے بچنے میں مدد کرنے پر بلیک لسٹ کر دیے گئے تھے۔
وہ متحدہ عرب امارات، ترکی اور ملائیشیا میں کمپنیوں کے جال کے ذریعے لاکھوں بیرل ایرانی تیل حکومت کی طرف سے فروخت تسلیم کرتے ہیں۔بابک زنجانی کو صدر حسن روحانی کے اس حکم کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا تھا جس میں انھوں نے حکومت کو معاشی بدعنوانی اور خاص طور پر ان مراعات یافتہ شخصیات کے خلاف لڑنے کا حکم دیا تھا جنھوں نے معاشی پابندیوں کا فائدہ اٹھایا تھا۔ زنجانی ریاست کے تقریبا دو بلین یورو کا مقروض ہے۔ایک اندازے کے مطابق بابک زنجانی کا شمار ایران کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے اور اس کے اثاثوں کی مالیت قریب14 بلین ڈالر بنتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.