کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر دکھ ہوتاہے،جن کے پاس قوم کا پیسہ ہے وہ واپس کریں مجھے پارٹی نے جودیا واپس کروں گا،بحریہ ٹاؤن کی ملازمت چھوڑدی ہے،سابق ناظم کراچی مصطفی کمال کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

اتوار 6 مارچ 2016 19:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 6مارچ۔2016ء) سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر دکھ ہوتاہے،جن کے پاس قوم کا پیسہ ہے وہ واپس کریں مجھے پارٹی نے جودیا واپس کروں گا،بحریہ ٹاؤن کی ملازمت چھوڑدی ہے۔اتوارکو نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حماد صدیقی دبئی میں ملازمت کررہے ہیں،مصطفٰی کمال نے کہا کہ کراچی میں مینڈیٹ رکھنے والے ترقیاتی کام نہ ہونے کے ذمہ دار ہیں،یہاں ترقیاتی کام نہ ہونے اورتباہی پھیلائے جانے پر بہت دکھ ہوتاہے۔

انہوں نے کہا کہ انیس قائم خانی اورحماد صدیقی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں،پارٹی نے مجھے جو دیا واپس کرنے کیلئے تیار ہوں مگر جن کے پاس قوم کے اربوں روپے ہیں وہ بھی واپس کریں،انہوں نے کہا کہ میں اس قوم کیلئے بحریہ ٹاؤن کی ملازمت چھوڑ کر واپس آگیا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم میں سے کسی میں ہمت ہے کہ وہ صولت مرزا،اجمل پہاڑی اورعمران فاروق کے قاتلوں کا نام لیں،وہ بے چاری پیدائشی مجرم نہیں تھے، ان سب کو ایم کیو ایم نے مجرم بنایا،سب لڑکے بتارہے ہیں کہ احکامات باہر سے آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ الطاف بھائی کے خلاف ایک لفظ بھی بولے اورجو بولے گا وہ اپنی جان جانے کا ذمہ دار خودہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری صاحب کراچی میں ڈیویلپمنٹ کے حق میں تھے مگر انکی ٹیم کرپٹ تھی جس کی وجہ سے کراچی میں کام نہیں ہوا،جب میئر تھا تو میرا دل کرتاتھا کہ سب لوگوں کے مسائل راتوں رات حل کردوں گا اورلوگوں کو کوئی تکلیف نہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ قوم کوتوڑنے نہیں بلکہ جوڑنے کیلئے آئے ہیں اورپاکستان کو ٹکڑوں میں نہیں بٹنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :