پنجاب میں نجی سکولوں کا منگل اور بدھ کو سکول بند رکھنے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 مارچ 2016 18:42

پنجاب میں نجی سکولوں کا منگل اور بدھ کو سکول بند رکھنے کا اعلان

پنجاب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6مارچ۔2016ء) پنجاب بھر کے نجی سکولز منگل اور بدھ کو بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، پاکستان ایجوکیشن کونسل نے پنجاب حکومت کے ایجوکیشن اتھارٹی بل کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس کے تحت منگل اور بدھ کو اے کیٹگری کے سکولز بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان ایجوکیشن کونسل کے ترجمان نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایجوکیشن اتھارٹی بل واپس لیا جائے۔دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز ایسی ایشن نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ ادویب جاودانی نے کہا کہ بچوں‌کے امتحانات ہو رہے ہیں سکولز بند نہیں کر سکتے ۔ پنجاب حکومت ایجوکیشن اتھارٹی بل واپس لے۔

متعلقہ عنوان :