مارٹا وومن فٹ بال کلب کی فیفا کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر گیانی انفینیٹوکو مبارکباد

اتوار 6 مارچ 2016 18:05

کراچی ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) مارٹا وومن فٹ بال کلب کے سرپرست اعلیٰ پیرزادہ اجمل فاروقی، شرمین ہدایت اللہ، عمران مغل، ایاز حسین ایم گارڈ، صدر رئیس خان، سیکریٹری رضوا بھٹی نے فیفا کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر گیانی انفینیٹو اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیانی انفینیٹو گراس روٹ لیول پر فٹ بال کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

صدر رئیس خان و دیگر نے گیانی انفینیٹو کے ساؤتھ ایشین ممالک اور مڈل ایسٹ میں فٹبال کی ترقی اور اسکول اور کالج لیول پر طلباء و طالبات کی تربیت کے حوالے سے خصوصی اقدامات کے عندیہ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ ایشین ممالک اور مڈل ایسٹ میں فٹبال کے لورز اور کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گیانی انفینیٹو کی خصوصی دلچسپی کے باعث ان ممالک میں فٹبال کے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکیں گے۔ رئیس خان نے مزید کہا کہ ملک میں بھی سیاست سے بالا تر ہوکر فٹبال کی ترویج کیلئے کام ہونا چاہئے اور فٹ بال ایونٹ خصوصاً خواتین فٹ بالرز کو آگے بڑھانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔