ایشیا کپ، کرکٹرز مچھروں اور ٹریفک و اعزازی پاس مانگنے والوں سے پریشان

اتوار 6 مارچ 2016 18:04

ایشیا کپ، کرکٹرز مچھروں اور ٹریفک و اعزازی پاس مانگنے والوں سے پریشان

میرپورڈھاکہ۔6 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) میرپور ڈھاکہ میں ہونے والے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیموں کے بلے بازوں کو جہاں کنڈیشنز کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں پر ڈھاکہ کی ٹریفک، گراؤنڈ میں مچھروں اور اعزازی پاسز مانگنے والوں نے کھلاڑیوں کو پریشان کئے رکھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ ٹیم کے رکن نروشن ڈک ویلا نے صحافی کے سوال کہ آپ نے ڈھاکہ میں آ کر کیسا محسوس کیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ٹریفک اور مچھروں نے ہی چین نہیں لینے دیا۔

واضح رہے کہ ڈھاکہ میں ٹریفک کا گھنٹوں بلاک ہونا معمول کی بات ہے جس کی وجہ سے کوچز میں ہوٹل سے گراؤنڈ میں جانے والے یا شاپنگ کیلئے بازار جانے والے کرکٹرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈھاکہ ایئر پورٹ سے باہر نکلتے ہی سب سے پہلے مچھروں کا حملہ ہوتا ہے اور پھر گراؤنڈ میں پریکٹس اور میچز کھیلنے کے دوران مخالف ٹیموں کے ساتھ ساتھ مچھروں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :