کراچی: شادی ہال کے ٹینک سے ملنے والی بچی کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا

اتوار 6 مارچ 2016 18:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) کراچی میں 31 جنوری کو اورنگی ٹاؤن شادی ہال کے پانی کے ٹینک سے ملنے والی 6 سالہ پاکیزہ سے زیادتی اور قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے ڈی آئی جی سی آئی اے عبد الخالق شیخ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے 19 افراد کے ڈی این اے لے کر لیب بحھوائے تھے، لیکن ڈی این اے کا نتیجہ نہ آنے کے باعث اب تک قاتل کا پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :