اسلام آباد ٗپولیس کو مطلع کیے بغیر مکان کرائے پر دینے پر پابندی عائد کر دی گئی

اقدام 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے سلسلے میں سکیورٹی اقدامات سے متعلق ہیں ٗرپورٹ

اتوار 6 مارچ 2016 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں انتظامیہ نے کرائے داروں کی تفصیلات متعلقہ تھانے میں جمع کروائے بغیر مکان یا کاروباری عمارت کرائے پر دینے پر پابندی عائد کر دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدام 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے سلسلے میں سکیورٹی اقدامات سے متعلق ہیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عبدالستار عیسانی کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ مالک مکان یا پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے مکان کا کاروباری عمارات کے کرائے داروں کی تفصیلات کی تصدیق مستقل بنیادوں پر کرنا ضروری ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی ڈیلروں، مالک مکانوں اور ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسوں کی انتظامیہ پر بھی متعلقہ تھانے میں اطلاع دیے بغیر کرائے پر دینے پر پابندی عائد کی ہے۔اس سلسلے میں کرائے دار کا قومی شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبرز کی تفصیل پولیس کو دینا ہوں گی۔