Live Updates

انتہا پسندوں کی دھمکیاں ٗ عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی مخالفت کردی

زیر اعلیٰ ہما چل پر دیش کے بیان کے بعد پاکستانی ٹیم کو بھارت میں خطرہ ہے ٗپاکستانی ٹیم کو بھارت نہیں جاناچاہیے ٗمصطفی کمال کی جانب سے لگائے گئے جانے والے الزامات سنجیدہ ہیں ٗ ایم کیو ایم پر را سے فنڈنگ لینے کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں ٗمیڈیا سے گفتگو

اتوار 6 مارچ 2016 17:58

انتہا پسندوں کی دھمکیاں ٗ عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ہونے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ ہما چل پر دیش کے بیان کے بعد پاکستانی ٹیم کو بھارت میں خطرہ ہے ٗپاکستانی ٹیم کو بھارت نہیں جاناچاہیے ٗمصطفی کمال کی جانب سے لگائے گئے جانے والے الزامات سنجیدہ ہیں ٗ ایم کیو ایم پر را سے فنڈنگ لینے کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے انہوں نے کہاکہ اگر پاکستانی ٹیم بھارت گئی تو میں بھی جاؤنگا عمران خان نے کہاکہ بھارت میں سیاستدان نفرت پھیلا کر اپنی سیاست چمکا رہے ہیں ٗعمران خان نے کہاکہ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کا بیان مہمان نوازی کے تقاضوں کیخلاف ہے ان کا سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کا بیان کسی طرح بھی مناسب نہیں ہے پاکستان کو اس صوبے میں نہیں کھیلنا چاہیے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش کے بیان کے بعد پاکستان ٹیم کو بھارت میں خطرہ ہے اس لیے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم کو بھارت نہیں جانا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ الطاف حسین لندن سے بیٹھ کر لوگوں کی زندگی اور موت کے فیصلے کرتا ہے اوریہاں کے سیاستدان اپنی حکومتیں بچانے کیلئے اس کے ساتھ اتحاد کرلیتے ہیں۔مصطفی کمال کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بہت سنجیدہ نوعیت کے ہیں، ایم کیو ایم پر را سے فنڈنگ لینے کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور ان تحقیقات کرانا وفاق کی ذمہ داری ہے۔

نیب کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ہی کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں تو پھر نیب کیسے آزادانہ طور پر تحقیقات کرسکتا ہے، نیب آزاد ہوگا تو احتساب بھی غیر جانبدار ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات