پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبرکیلئے صوبو ں کوایک ارب 29کروڑ25لاکھ اور49ہزار روپے کی گرانٹ کی منظوری

اتوار 6 مارچ 2016 17:54

اسلام آباد ۔ 6 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے رواں مالی سال 2015-16 کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبرکیلئے صوبو ں کوایک ارب 29کروڑ25لاکھ اور49ہزار روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ہے جو فوری طورپر جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے صوبوں کے لئے جن مجموعی رقم کی منظوری دی ہے ان میں سے پنچاب کو27 کروڑ 17 لاکھ 14 ہزارروپے،سندھ کو20 کروڑ 47 لاکھ72ہزارروپے،خیبرپختونخواہ کو31کروڑ 36 لاکھ80 ہزارروپے جبکہ بلوچستان کو50 کروڑ 23 لاکھ83 ہزارروپے دیئے جائیں گے۔

31جولائی2015کو مشترکہ مفادات کونسل نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ صوبوں کے فاضل بجٹ پر ریٹ آف ریٹرن تازہ ترین ٹریژری بل کے ریٹ پر دینے کی اجازت دی جائے گی ۔ جس کی برقرار رکھنے کی کم از کم شرح 3ماہ ہوگی ۔اس فیصلے کے تحت صوبوں کو سہ ماہی بینادوں پر گرانٹ کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :