پاکستان کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کے بین الاقوامی ایجنڈے کے تمام کرداروں اور آلہ کاروں کو نشان عبرت بناکربین الاقوامی مداخلت ہمیشہ کے لئے ختم کی جائے، پاکستان کا تحفظ ہر پاکستانی شہری کے ایمان کا لازمی جز وہے، ہر قسم کی بیرونی مداخلت کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ریاست ، حکومت اور قومی قیادت آئین پرعمل پیرا ہوں
سید نئیر حسین بخاری کی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عہدیداران اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر سے گفتگو
اتوار 6 مارچ 2016 17:50
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) سابق چیئرمین سینٹ سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم اور کمزور کرنے کے بین الاقوامی ایجنڈے کے تمام کرداروں اور آلہ کاروں کو نشان عبرت بناکربین الاقوامی مداخلت ہمیشہ کے لئے ختم کی جائے۔ پاکستان کا تحفظ ہر پاکستانی شہری کے ایمان کا لازمی جز وہے۔ ہر قسم کی بیرونی مداخلت کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ریاست ، حکومت اور قومی قیادت آئین پرعمل پیرا ہوں۔
سید نئیر حسین بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے عہدیداران اور اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طارق جہانگیری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے تحت کوئی بھی ملک سے بالا نہیں ۔ ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی ہونی چاہیے۔(جاری ہے)
بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر بانیانِ پاکستان کے آزاد خومختار جمہوری پاکستان کو ذاتی مفادات کے حامل گروہ نے تقسیم کیا اور ملک کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے پاس گروی رکھا۔
جمہوری حکومتوں نے قومی مفادات کو پہلی ترجیح بنا کر دنیا سے تعلقات کو برابری کی بنیاد پر فروغ دیا اور قومی اتحاد قائم کیا۔ بین الاقوامی ایجنڈے کے آلہ کاروں کے ادوار میں کئے گئے خفیہ معاہدات اور ذاتی تعلقات سے قوم کو پارلیمنٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل سے نکلنے کے لئے قومی قیادت عوامی حمایت سے مشکل فیصلے کرے ۔ ریاستی ادارے قومی مفاد کو پہلی ترجیح بنا کر عملی اقدامات کریں ۔ قومی قیادت بین الاقوامی ایجنڈے کے تمام آلہ کاروں اور شراکت داروں کے خلاف ون پوائنٹ ایجنڈے پر متحد ہو ۔سید نیئرحسین بخاری نے کہا کہ قومی سیاسی جماعتوں کو توڑنے ، سیاسی نظام کو کمزور کرنے اور سرکاری سرپرستی میں قومی مجرموں کو حکومتوں کے شراکت دار بنانے والوں کو نشان عبرت بنانے سے ہی بیرونی مداخلت کا خاتمہ اور اندرونی استحکام قائم ہوسکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.