Live Updates

اگر تحفظ نسواں بل پہلے ہوتا تو عمران خان کو بھی کڑالگ سکتاتھا،ریحام خان کے ایک دو انٹرویوز سے اس بات کا اندازہ ہوتاہے کہ عمران خان کی نجی زندگی ڈسٹرب تھی،اسلام میں کہاں اجازت ہے کہ عورتوں کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا جائے

صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اﷲ کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 مارچ 2016 17:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وصوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اﷲ نے کہا ہے کہ اگر تحفظ نسواں بل پہلے ہوتا تو عمران خان کو بھی کڑالگ سکتاتھا،ریحام خان کے ایک دو انٹرویوز سے اس بات کا اندازہ ہوتاہے کہ عمران خان کی نجی زندگی ڈسٹرب تھی۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگوکررہے تھے،انہوں نے کہا کہ اسلام میں کہاں اجازت ہے کہعورتوں کو بچوں سمیت گھر سے نکال دیا جائے،اسلام میں جائیداد میں خواتین کو حصہ دیا گیا ہے اور بچیوں کو خدا کی رحمت قراردیا ہے۔

رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ تحفظ نسواں بل کے ذریعے خواتین کو تحفظ اورلیگل ایڈدی جائے گی،اس بل میں کوئی چیز غیراسلامی نہیں ہے اگر بل میں کوئی شق اسلام کے خلاف ہے تو اس پر غورکریں گے،انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نجی زندگی ڈسٹرب رہی ہے۔ریحام خان کے ایک،دو انٹرویوز سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ اگر یہ بل پہلے موجود ہوتاتو عمران خان کو بھی کڑالگ سکتاتھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات