Live Updates

وفاقی حکومت مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنائے،ایم کیو ایم پر’’را‘‘ سے فنڈنگ لینے کے الزامات ہیں اس کی تحقیقات ہر صورت ہونی چاہئے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 6 مارچ 2016 17:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مارچ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنائے،ایم کیو ایم پر’’را‘‘ سے فنڈنگ لینے کے الزامات ہیں جنکی تحقیقات ہر صورت ہونی چاہئے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگوکررہے تھے،انہوں نے کہا کہ مصطفٰی کمال کی جانب سے لگائے گئے الزامات انتہائی سنگین ہیں،وفاقی حکومت مصطفی کمال کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنائے اور ایم کیو ایم پر’’را‘‘ سے فنڈنگ لینے کے الزامات ہیں اسکی تحقیقات ہر صورت ہونی چاہئے۔

عمران خان نے کہا کہ اگر سیکیورٹی خدشات ہیں تو پاکستان ٹیم کو دھرم شالا میں کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیئے،پاک بھارت میچ پر بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلی کا بیان مناسب نہیں ہے،پاکستان ٹیم بھارت جائے گی تو ہی میں میچ دیکھنے بھارت جاؤں گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت اوراپوزیشن نے چن کر اپنا نیب چیئرمین بنایا ہے،وہی ان سے ہضم نہیں ہورہاتوآزاد نیب کو کیسے ہضم کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات