آفریدی کی وزیر اعظم کی اپیل ، پی سی بی نے نوٹس لے لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 6 مارچ 2016 17:27

آفریدی کی وزیر اعظم کی اپیل ، پی سی بی نے نوٹس لے لیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مارچ2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کی وزیر اعظم نواز شریف سے کی گئی اپیل کا نوٹس لے لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے آل راؤنڈ ر کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ درانہ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہریار خان پیر کو اپنے مشیروں سے مشورے کے بعد آفریدی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے یا محض تنبیہ دیکر چھوڑنے کا فیصلہ کریں گے ۔ذرائع کا مزید کہنا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی سر پر ہونے کے باعث چیئر مین پی سی بی ٹی ٹونٹی کپتان کو کسی دباؤ سے آزاد رکھنے کے لیے محض تنبیہ دیکر چھوڑنے کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لیے انتہائی سخت وارننگ جاری کریں گے ۔