یونیورسٹی آف پنجاب نے میگا چیلنج 2016 کا میلہ لوٹ لیا

سندھ یونیورسٹی نے دوسری گومل یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے انعامات تقسیم کئے

اتوار 6 مارچ 2016 17:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) یوتھ کارنوال میگا چیلنج 2016 کے مقابلے پروقار تقریب میں اختتام پذیر ہوگئے یونیورسٹی آف پنجاب نے 118 پوائنٹس کے ساتھ میجر ٹرافی اپنے نام کرلی ،یونیورسٹی آف سندھ نے 62 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان نے 58 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ صوبائی وزیر کھیل محمود خان ، ایڈیشنل سیکرٹری خیبرپختونخوا اعظم خان ، ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس طارق خان ، ڈپٹی سیکرٹری عادل صافی ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ڈائریکٹریوتھ ارشد حسین ، لیزان کارپوریشن کے سی او محمد عثمان سمیت دیگر اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں شرکاء موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کے تعاون اور لیزان کارپوریشن کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا یوتھ کارنوال میگا چیلنج 2016 کی اختتامی تقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منعقد ہوئے جس میں پاکستان بھر سے آئے مختلف یونیورسٹیز کے ایک ہزار سے زادء طلباء وطالبات نے 26 مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ۔ ان مقابلوں میں فیفا کنسولنگ گیمنگ میں قرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈی آئی خان نے پہلی ، قائد اعظم یونیورسٹی نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

ڈرامہ کمپیٹیشن میں یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی ، گومل یونیورسٹی نے دوسری ، ٹھیمیٹک آرٹ میں یونیورسٹی آف سندھ کے اویس خان نے پہلی ، کریسٹین کالج لاہور کے اسجد نے دوسری ، پینٹینگ مقابلوں میں یونیورسٹی آف سندھ جامشورکے محمد علی نے پہلی ، یونیورسٹی آف پشاور کے خالد شاہ نے دوسری ، کیلی گرافی مقابلوں میں یونیورسٹی آف پنجاب کے جاوید اقبال نے پہلی ، گومل یونیورسٹی کے ذیشان نے دوسری ،شارٹ فلم میں یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی ، پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور نے دوسری ، فوٹو گرافی میں سلمان عالم یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی ، یوای ٹی مردان نے دوسری ، اردو سنگنگ میں یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی ، آزاد کشمیر یونیورسٹی کے دانش رضا نے دوسری ، انگلش سنگنگ میں سلال احمد مغل سندھ یونیورسٹی نے پہلی ، یو ای ٹی مردان کے سعد الدین نے دوسری ، پشتو سنگنگ میں کامسیٹس ایبٹ آباد کے عزیزالرحمان نے پہلی ، یونیورسٹی آف پنجاب نے دوسری ، ہنکو سنگنگ میں ذیشان علی نے پہلی ، سعد اﷲ جان نے دوسری ، کلچر ڈانس میں یونیورسٹی آف ہری پور نے پہلی ، یونیورسٹی آف سندھ جام شورو نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

میوزک بینڈ مقابلوں میں یونیورسٹی آف پنجاب نے نے پہلی لاہور کالج نے دوسری ، قراء ت میں خوشخال خان خٹک یونیورسٹی نے پہلی ، گومل یونیورسٹی نے دوسری ، نعت میں یونیورسٹی آف پنجاب نے پہلی ، یونیورسٹی آف سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی نے 26 میں سے گیارہ مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔