وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمارگریٹ این ایڈیمسن کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ معاشی و سماجی تعلقات کے فروغ ،زراعت، لائیوسٹاک، سکل ڈویلپمنٹ ، تعلیم دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے، لائیوسٹاک اور زراعت سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاک آسٹریلیا وفود کے زیادہ تبادلوں سے معاشی و سماجی شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا‘شہباز شریف کی ملاقات میں گفتگو
اتوار 6 مارچ 2016 17:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمارگریٹ این ایڈیمسن نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک آسٹریلیا دو طرفہ معاشی و سماجی تعلقات کے فروغ ،زراعت، لائیوسٹاک، سکل ڈویلپمنٹ ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں تا ہم دونوں ملکوں کے مابین معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں دونوں ملکوں کے مابین وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی و سماجی شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.